ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کووند کی آسانی سے ہوگی جیت:بی جے پی، میرا کمار بہترمتبادل:اپوزیشن

کووند کی آسانی سے ہوگی جیت:بی جے پی، میرا کمار بہترمتبادل:اپوزیشن

Tue, 18 Jul 2017 11:42:49    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے آج صدر کے لیے ووٹ دیئے جانے کے درمیان حکمران بی جے پی نے آج اعتمادظاہرکیاکہ این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووندکی جیت ہوگی جبکہ اپوزیشن نے کہا کہ ان کی مشترکہ امیدوار میراکمارنظریات کے تصادم میں بہترین پسند ہیں۔مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج انتخابات سے پہلے کہاکہ کووندجی آسان فرق سے جیت جائیں گے۔بہرحال انہوں نے بی جے پی پارلیمنٹ بورڈ کی میٹنگ میں حکمران اتحاد کے نائب صدرامیدوار کے انتخاب کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے صدارتی انتخابات ہو جانے دیجیے۔ایک اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ کوود فیصلہ کن جیت درج کریں گے اور آئین کے مطابق کام کرنے والے ایک ’’ایماندار‘‘صدرثابت ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بہتر ہوتا کہ اتفاق رائے ہوتا۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ کووند اور میرا کمار کے درمیان نظریات کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ میراکمارصدر کے لیے بہتر آپشن ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدر کو ایسی نظریات پرچلنا چاہئے جس میں اس لئے تمام برابر ہوں اور جب نظریات کاٹکراؤہوگاتومجھے لگتا ہے کہ ہماری امیدوار بہتر ہیں۔میراکمارکی حمایت کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ارکان سے کہا کہ وہ سوچ فکر کے بعد آئین کی محافظ منتخب کریں۔


Share: